سانحہ کوئٹہ میں شہید پولیس اہلکار محمد یوسف کو پشین میں سپردخاک کر دیا گیا

منگل 25 اکتوبر 2016 20:54

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) سانحہ کوئٹہ میں شہید پولیس اہلکار محمد یوسف پشین میں سپردخاک۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج میں دہشتگردوں کے حملے میں جام شہادت نوش کرنیوالے پشین کے تحصیل کاریزات کے علاقے خانی بابا کے رہائشی شہید پولیس اہلکار محمد یوسف ولد نظر علی کو آہ و سسکیوں میں انکے آبائی گا$ں خانی بابا میں سپردخاک کردیا گیا نماز جناز ہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی شہید محمد یوسف کے سوگواروں میں والدہ پانچ بھائی اور چار بہنیں شامل ہے۔

(جاری ہے)

شہید کے بھائی محمد نور کا کہناتھا کہ میرے بھائی نے ملک و قوم کے دفاع کی خاطرجان نچاور کردی ہے میرا بھائی 2نومبر 2015کو بلوچستان پولیس میں بھرتی ہوا تھا ۔بھائی نے عزم کر رکھا تھا کہ وہ ملک و قوم کی سلامتی اور دفاع کیلئے جان بھی قربان کرئیگا انہوں نے کہا کہ شہید بھائی سے آخری ملاقات حملے سے چند گھنٹے قبل ہوئی تھی ۔صوبائی حکومت سانحہ کوئٹہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ایسے درندہ صفتوں کے سہولت کاروں کا قلع قمع کریں تاکہ غریب بے گناہ اور سفید پوش عوام سکھ کا سانس لے سکے۔

متعلقہ عنوان :