اڑی حملے پر پاکستانی فنکاروں سے مذمتی بیانات کا مطالبہ کرنے والے بھارت کے اپنے فنکاروں کی جانب سے کوئٹہ حملے پر چپ سادھ لی گئی

muhammad ali محمد علی منگل 25 اکتوبر 2016 20:32

اڑی حملے پر پاکستانی فنکاروں سے مذمتی بیانات کا مطالبہ کرنے والے بھارت ..

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25اکتوبر2016ء) اڑی حملے پر پاکستانی فنکاروں سے مذمتی بیانات کا مطالبہ کرنے والے بھارت کے اپنے فنکاروں کی جانب سے کوئٹہ حملے پر چپ سادھ لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اڑی میں بھارتی فوج کے کیمپ پر حملے کے بعد بھارتی شدت پسندوں اور کئی فنکاروں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا پاکستانی فنکار اس حملے کی مذمت کریں۔ تاہم اب جب پاکستان میں کوئٹہ میں خوفناک دہشت گرد حملہ ہوا ہے تو بھارت کی جانب سے مکمل خاموشی اختیار کر لی گئی ہے۔ سانحہ کوئٹہ میں بھاری جانی نقصان کے باوجود کسی بھی بھارتی فنکار کو مذمتی بیان جاری کرنے کی ہرگز توفیق نہ ہوئی۔

متعلقہ عنوان :