ٹائون میں کمرشل سرگرمیوں کی بندش کیلئے انتظامیہ کی کارروائی کیخلاف مظاہرہ

منگل 25 اکتوبر 2016 20:35

پشاور۔25اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)ٹائون میںایجوکیشن انسٹیٹیوٹس اوردیگرکمرشل سرگرمیوں کی بندش کیلئے ٹائون انتظامیہ کی کارروائیوں کیخلاف نجی تعلیمی اداروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین جمرود روڈسے پیدل چلتے ہوئے اقراء چوک پہنچے جہاں انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ کیخلاف شدیدنعرہ بازی کی مظاہرین کی قیادت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مالکان بشریٰ حیدر٬عمرقاضی٬عماد٬سلمان اوردیگر کررہے تھے۔

اس موقع پر بچوں اورانکے والدین کی بڑی تعدادبھی مظاہرے میں شریک تھیں۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ صوبائی حکومت ایک طرف تعلیمی ایمرجنسی کادعویٰ کررہی ہے تودوسری طرف بچوں پرتعلیم کے دروازے بند کئے جارہے ہیں ٹائون میں ایجوکیشن انسٹیٹیوٹس سمیت صحت ودیگرفلاحی مراکزواقع ہیں جن کیخلاف ٹائون انتظامیہ سکیورٹی کے نام پر اداروں کو بندکروارہی ہے اس قسم کے ہتھکنڈوں سے 30ہزارکے قریب بچوں کا مستقبل خطرے میں پڑسکتاہے صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لے اور ایجوکیشن انسٹیٹیوٹس کو اپنے ہی جگہوں پر تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے د ی جائیں اگرحکومت کیلئے ایساممکن نہیں توپھرایسی متبادل جگہ کابندوبست کیاجائے جہاں بچے بااسانی اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔