نوشہرہ کینٹ٬ جی ٹی روڈ پر ٹی ٹی بٹالین کی گاڑی بے قابوہر کر موٹرسائکل سواروں پر چڑگئی

عبدالولی خان یونیورسٹی کا طالبعلم موقع پر جابحق جبکہ دو ساتھی شدید زخمی

منگل 25 اکتوبر 2016 20:35

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) نوشہرہ مردان جی ٹی روڈ پر آرمی گیٹ نمبرسات کے قریب یوٹرن پر ٹی ٹی بٹالین کی گاڑی بے قابوہر کر موٹرسائکل سواروں پر چڑگئی۔جس کے نتیجہ میں عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالبعلم عبدالقادرسر پر چڑکگنے سے موقعہ پر جابحق جبکہ اس کے دو ساتھی شدید زخمی ہوگئے۔جابحق طالبعلم عبدالقادر کی نعیش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کردی گئی۔

جبکہ شدید زخمیوں کو فوری طورپر سی ایم ایچ رسالپور منتقل کردیا گیا۔جابحق طالبعلم کے والد فضل مالک کی رپورٹ پر تھانہ رسالپور میں مقدمہ درج کرلیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ مردان جی ٹی روڈ پر سات نمبر گیٹ یوٹرن کے مقام پر رسالپور چھاونی ٹی ٹی بٹالین کی گاڑی بے قابوہوکر موٹرسائکل نمبرDGN-6265 پر چڑگئی جس نتیجہ میں عبدالولی خان یونیورسٹی کے ایم اے سی کے طالبعلم مسمی عبدالقادر ولد فضل مالک سکنہ تحتہ بند کالوخان ضلع صوابی موقعہ پرجابحق ہوگئے جبکہ اس کے دو طالبعلم ساتھی مسمی سعید الرحمن ولدتاج ولی سکنہ علی خان خیل صوابی اور مسمی عتیق اعظم ولد امیر اعظم سکنہ آدینہ صوابی شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

سیکورٹی فورسز نے فوری طورپر جابحق اور زخمیوں کو سی ایم ایچ رسالپور منتقل کیا۔تھانہ رسالپور کو جابحق نوجوان کی نعیش حوالے کی گئی ۔جس کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کیا۔پوسٹ مارٹم کے بعد جابحق طالبعلم کے والد مسمی فضل مالک ولدفضل قادر کی رپورٹ پر تھانہ رسالپور میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔

متعلقہ عنوان :