نوشہرہ کینٹ٬تحریک انصاف کے رہنما قاتلانہ حملے میں اپنے آٹھ سالہ بیٹے سمیت گولیاں لگنے سے جابحق

منگل 25 اکتوبر 2016 20:35

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء)نوشہرہ تحریک انصاف کے ممتاز رہنما اور یونین کونسل جبی نظام پور کے نائب ناطم قاتلانہ حملے میں اپنے آٹھ سالہ بیٹے سمیت گولیاں لگنے سے جابحق۔پولیس کے مطابق تحریک انصاف کے ممتاز رہنما اور یونین کونسل جبی نظام پور کے نائب ناطم مقتول ارشدخان اپنے آٹھ سالہ بیٹے کے ساتھ موٹرکار میں کامرہ سے گاوں جبی واپس جارہے تھے کہ آٹک پل کے قریب نامعلوم موٹرسائکل سواروں نے ان کو گن پوائنٹ پر روکا اور شناخت ہونے پر اندھا دھن فائرنگ کردی فائرنگ سے دونوں باپ بیٹا موقعہ پر جابحق ہوگئے۔

پولیس نے جائے وقوع پر گولیوں کے خول اور دوسرے شوائد جمع کرلیے ہیں۔پولیس کے مطابق قاتلانہ حملہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کردی گئی۔مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کی معروف سیاسی شخصیت اور تحریک انصاف کے رہنما یونین کونسل جبی نظام پور کے نائب ناطم مسمی ارشدخان اپنے آٹھ سالہ بیٹے کے ساتھ کامرہ سے واپس گاوں اپنی موٹرکار میں جارہے تھے کہ آٹک پل کے قریب موٹرسائکل پرسوار دونوں نوجوانوں نے ان کاراستہ روکا اور شناخت ہونے پر ان پر اندھا دھن فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے دونوں باپ بیٹا موقعہ پرجابحق ہوگئے۔پولیس نے جائے وقوع پر گولیوں کے خول اور دوسرے شوائد جمع کرلیے ہیں۔پولیس کے مطابق قاتلانہ حملہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ۔پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کردی گئی۔مقدمہ درج۔