پشاور٬صدر سرحد چیمبر آف کامرس حاجی محمد افضل نے نئی ایکسپریس وے پر اکنامک زونز٬ْ ویئر ہائوسز ٬ْ کولڈ سٹوریج اور گیس پائپ لائن بچھانے کی تجاویز پیش کر دیں

منگل 25 اکتوبر 2016 20:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی محمد افضل نے پشاور سے طورخم تک تعمیر کی جانیوالی نئی ایکسپریس وے پر اکنامک زونز ٬ْ ویئر ہائوسز ٬ْ کولڈ سٹوریج اور گیس پائپ لائن بچھانے کی تجاویز پیش کی ہیں اور ورلڈ بینک سے کہا ہے کہ وہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے تعمیر کی جانیوالی نئی ایکسپریس وے پر ان سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ خیبر پختونخوا اور فاٹا کی معاشی ترقی کا عمل یقینی بنایا جاسکے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ بینک کے کنسلٹنٹ سہیل مغل اور غزن جمال کے دورہ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد اقبال ٬ْ نائب صدر عابد اللہ یوسفزئی ٬ْ چیمبر کے سابق صدر فواد اسحق ٬ْ چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین عمران ساول ٬ْ خان گل اعوان ٬ْ نعمان الحق ٬ْ ڈاکٹر خوشحال خان مہمند ٬ْ غضنفر ساول ٬ْ نزہت رئوف ٬ْ راشد اقبال صدیقی اور انجینئر مقصود انور پرویز ٬ْ ڈاکٹر مسرت خالد ٬ْ اکبر شیراز اور صنعت و تجارت سے تعلق رکھنے والے اراکین بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سرحد چیمبر کے صدر حاجی محمد افضل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے لئے گولڈن گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے اور چائنا پاک اکنامک کاریڈور کی وجہ سے چین بھی اب اس میں شامل ہوگیا ہے لہٰذا ورلڈ بینک پشاور سے طورخم تک تعمیر کی جانیوالی نئی ایکسپریس وے کو تعمیر کرتے وقت ان امور کو مدنظر رکھے جس سے خیبر پختونخوا اور فاٹا کی معاشی ترقی کا عمل بھرپور انداز میں فروغ پائے ۔

انہوں نے طورخم سے جلال آباد تک ریلوے ٹریک بچھانے اور لنڈی کوتل سے طورخم کے درمیان ویئر ہائوسز کی تعمیر پر زور دیا اور کہا کہ اس عمل سے ایکسپورٹ کو فروغ حاصل ہوگا ۔ انہوں نے ورلڈ بینک کی جانب سے نئی ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنانے اور اس روڈ کو موٹر وے کے ساتھ منسلک کرنے کی تجاویز بھی پیش کیں۔ ورلڈ بینک کے کنسلٹنٹ سہیل مغل نے سرحد چیمبر کے صدر حاجی محمد افضل اور ممبران کی جانب سے پیش کردہ سفارشات سے مکمل طور پر اتفاق کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ ورلڈ بینک اس پراجیکٹ کے لئے 375ملین ڈالر کا قرضہ دے رہا ہے اور اس پراجیکٹ کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی مکمل کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پشاور طورخم ایکسپریس وے 50 کلو میٹر ایریا پر محیط ہے جس پر بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے اکنامک زون اور دیگر منصوبے شروع کئے جائیں گے اور اس عمل سے خیبر پختونخوا اور فاٹا کی ترقی کا عمل یقینی بنایا جائے گا ۔ انہوں نے ورلڈ بینک کی جانب سے شروع کردہ دیگر منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :