فروغ نسیم کی کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹرپردہشت گرد حملے کی مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 20:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان بارکونسل کے وائس چیئرمین فروغ نسیم نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹرپردہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں ساٹھ سے زائد بے گناہ افراد شہید اورسینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں وائس چیرمین نے اس سانحہ کی مذمت کرتے ہوئے وکلاء برادری کو ہدایت کی کہ وہ ملک بھرمیںآج بدھ کوہڑتال کریں اور باررومزمیں اجلاس منعقد کرتے ہوئے احتجاج کریں ٬ فروغ نسیم نے کہاکہ مرکزی اورصوبائی حکومتیں صوبے میں امن وامان برقراررکھنے میں ناکام ہوگئے ہیں ہمارامطالبہ ہے کہ اس واقعہ کے ذمہ دارروں کوگرفتارکرکے انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ صوبے میں حالات کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں-

متعلقہ عنوان :