پاکستان اور ایران مشترکہ ثقافتی اور سماجی اقدار کے رشتہ میں جڑے ہیں ٬ عوام مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات اور علم سے استفادہ کرسکتے ہیں

چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی ایران کے اٹارنی جنرل سید محمد جعفرمنتظری کی قیادت میں وفد سے گفتگو

منگل 25 اکتوبر 2016 20:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران مشترکہ ثقافتی اور سماجی اقدار کے رشتہ میں جڑے ہوئے ہیں ٬دونوں جانب کے عوام مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات اور علم سے استفادہ کرسکتے ہیں وہ منگل کو ایران کے سات رکی وفد سے بات چیت کررہے تھے جس نے ایران کے اٹارنی جنرل سید محمد جعفرمنتظری کی قیادت میں ان سے ملاقات کی٬ جس دوران باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا٬چیف جسٹس نے ایرانی وفد کاخیرمقدم کرتے ہوئے بتایاکہ پاکستان اورایران دوبرادرمسلمان ملک ہیں دونوں ملکوں میں مختلف حوالوں سے یکسانیت پائی جاتی ہے دونوںملک ایک جیسے ثقافتی اورسماجی اقدار میں بندھے ہوئے ہیں اورمجھے یقین ہے کہ مختلف شعبوں میںدوطرفہ تجربات کے تبادلوں سے دونوںجانب کے عوام بہتر طورپراستفادہ کرسکتے ہیں اس سے دونوں ملکوں میں عدلیہ کی سطح پر تعاون کو فروغ ملنے کے ساتھ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھ سکتاہے ٬ چیف جسٹس نے وفد کوبتایا کہ پاکسان نے دارلحکومت اسلام آباد کے علاوہ صوبائی سطح پر جوڈیشل اکیڈمیاں قائم کردی گئی ہیں جس کامقصد ججوں ٬وکلاء ٬پراسیکوٹراورعدالتی عملے کوعدالتی تعلیم سے آراستہ کیاجاسکے ٬ ایران کے عدالتی افسران بھی ان اکیڈمیوں سے فائد ہ اٹھاسکتے ہیں جس سے دوطرفہ تعلقات کومزید فروغ ملے گا اس موقع پرایران کے اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس کودونوں ملکوں کے مابین قیدیوں کے تبادلے جیسے مختلف معاہدوں کاذکرکیااورکہاکہ ان معاہدوں پرعملدرآمد کرناوقت کاتقاضاہے تاکہ دونوں ملکوں کے عوام اس سے استفادہ کرسکیں انہوں نے چیف جسٹس سے استدعاکہ وہ مختلف مقدما ت میں یہاں کی جیلوں میں قید ایرانیوں کی رہائی کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

(جاری ہے)

جس پرچیف جسٹس نے ان کویقین دلایاکہ وہ یہ معاملہ متعلقہ حلقوں کے ساتھ اٹھائیں گے ٬ وفد نے کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکزپرخود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اورایرانی عدلیہ کے سربراہ کی جانب سے نیک خواہشات کااظہارکیا٬ قبل ازیں ایرانی وفد نے اٹارنی جنرل اشتراوصاف سے بھی ان کے دفترمیں ملاقات کی اوران سے باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاوفد کے ارکان پاکستان بارکونسل کے عہدیدا روں سے بھی ملاقات کی اورباہمی دلچسپی سے متعلقہ امورپربات چیت کی٬ وفد کے ارکان سپریم کورٹ کے کورٹ رومز بھی گئے جہاں انہوںنے مختلف مقدمات کے حوالے سے عدالتی کارروائی دیکھیں-

متعلقہ عنوان :