چوہدری محمد جعفر اقبال کاپولیس ٹریننگ سکول کوئٹہ حملے پر اظہار افسوس

منگل 25 اکتوبر 2016 20:25

رحیم یار خان۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء چوہدری محمد جعفر اقبال نے پولیس ٹریننگ سکول کوئٹہ حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن ملک میں انتشار پھیلانے کی مذموم کوشش کر رہا ہے ٬ پاکستان کے خلاف ہونے والی اندرونی و بیرونی سازشوں کو متحد ہو کر ناکام بنانا ہو گا٬ موجودہ حکومت نے مسلح افواج کے ساتھ مل کر ملک سے دہشت گردوں کو صفایا کر دیا ہے اور باقی رہ جانے والے بھی جلد اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے٬ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے پولیس و ملٹری جوانوں اور افسران کی شہادت پر اپنے ایک بیان میں کیا٬انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے ٬ پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جبکہ بھارت مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر کے عالمی برادری کی کشمیر یوں پر بھارتی فوج کی جانب سے ڈھائے جانے والے ظلم و ستم سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے٬انہوں نے کہا کہ ملکی بقاء و سالمیت کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا اور اس کے لئے مسلم لیگ(ن) تمام سیاسی قائدین سے بات کرنے کے لئے تیار ہے٬انہوں نے کوئٹہ میں شہید ہونے والے جوانوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :