بجلی چوروں کیخلاف گیپکو کا آپریشن جاری٬ مزید50بجلی چور پکڑے گئے

منگل 25 اکتوبر 2016 20:25

گوجرانوالہ۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو ) کے چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد اکرم کی ہدایات پر گیپکومیں بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری٬ مزید50بجلی چور پکڑے گئے٬ تفصیلا ت کے مطابق گیپکو کے بجلی چوروں کیخلاف جاری آپریشن کے دوران گیپکو سرویلنس ٹیموں نے ریجن بھر میں چھاپوں کے بعدمختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے جانیوالوں کو78282یونٹس کی مد میں11 لاکھ13ہزار روپے سے زائد کے ڈیٹیکشن بِل جاری کئے جبکہ اس دوران پکڑے جانیوالے تمام بجلی چوروں کیخلاف ایف آئی آر درج کروانے کیلئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں دے دی گئیں جن میں سے 2بجلی چوروں کیخلاف ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :