اسلام آبادبندکرنے کی دھمکیاں دینے والے ملک دشمنوں کو خوش کرنے کی سازشیں کررہے ہیں ٬عمران خالد بٹ

منگل 25 اکتوبر 2016 20:25

گوجرانوالہ۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)مسلم لیگ(ن)کے پارلیمانی سیکرٹری برائے صنعت وتجارت عمران خالد بٹ نے کہا ہے کہ تصادم اورانتشارکی سیاست کو فروغ دینے والے غیرملکی ایجنڈے کو تقویت پہنچانے میں مصروف ہیں ٬اسلام آبادبندکرنے کی دھمکیاں دینے والے ملک دشمنوں کو خوش کرنے کی سازشیں کررہے ہیں ٬ انہوں نے کہا کہ خیبرسے کراچی تک عوام اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت ملک کو ایشین ٹائیگربنانے کیلئے کوشاں ہے٬ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ قومی ترقی وخوشحالی اورپاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ہے ۔