اوکاڑہ٬ڈاکو سندھ بینک سے 30لاکھ روپے لے اڑے٬ مزاحمت پر سیکورٹی گارڈ زخمی

منگل 25 اکتوبر 2016 20:25

اوکاڑہ۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) ڈاکو سندھ بینک سے 30لاکھ روپے لے اڑے مزاحمت پر سیکورٹی گارڈ کو زخمی کرگئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پانچ مسلح ڈاکو شام 5بجے ضلع کچہری اور ڈسٹرکٹ پولیس آفس سے چند فرلانگ کے فاصلے ایم اے جناح روڈ پر واقع سندھ بینک کی برانچ میں داخل ہوئے گارڈ نے روکا تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا اور بینک عملہ کو یرغمال بناکر 30لاکھ روپے لوٹ کرفرار ہو گئے۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر وہیڈ کوارٹر اور تھانہ اے ڈویژن کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹ حاصل کرنے کیساتھ گارڈ اور بینک عملہ سے پوچھ گچھ کی۔ڈاکو جاتے ہوئے عملہ کو بند کرکے گیٹ کو تالا لگا گئے۔

متعلقہ عنوان :