پی پی 78 جھنگ کے ضمنی انتخاب میں کاغذات نامزدگی سے متعلق خصوصی اپیلیٹ بنچ تشکیل

منگل 25 اکتوبر 2016 20:25

لاہور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے پی پی 78 جھنگ کے ضمنی انتخابات میں کاغذات نامزدگی سے متعلق اپیلوں کی سماعت کیلئے خصوصی اپیلیٹ بنچ تشکیل دیدیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس شاہد وحید ایپلیٹ بنچ میں شامل ہیں٬ یہ بنچ یکم نومبر سے ضمنی انتخابات سے متعلق انتخابی تنازعات پر سماعت کریگا۔