Live Updates

پنجاب حکومت نے حسب روایت 2نومبر کے احتجاج سے قبل پورے پنجاب میں تحریک کے کارکنوں میں خوف و ہراس پیدا کرنا شروع کر دیا ہے ٬پنجاب پولیس کی پرتشدد پالیسی اس سے پہلے بھی مختلف اوقات میں عیاں ہو چکی ہے

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کابیان

منگل 25 اکتوبر 2016 20:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے حسب روایت تحریک انصاف کے 2نومبر کے احتجاج سے پہلے پورے پنجاب میں تحریک کے کارکنوں میں خوف و ہراس پیدا کرنا شروع کر دیا ہے ٬پنجاب پولیس کی پرتشدد پالیسی اس سے پہلے بھی مختلف اوقات میں عیاں ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے روزانہ کی بنیاد پر تحریک کے کارکنوں کے گھروں پر اور راولپنڈی اسلام آباد کے ہوٹلوں پر چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔تحریک انصاف پنجاب حکومت کو متنبہ کرتی ہے کہ اگر اس نے اس قسم کا کاروائیاں نہ روکیں تو اس کا شدید رد عمل سامنے آئے گاجس کا نقصان سراسر حکومت کو پہنچے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ 2نومبر کو پورے ملک سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہونگے۔

ان کی راہ میں اگر کوئی رکاوٹ کھڑی کی گئی تو اس سے پیدا ہونے والے نقصانات کی ذمہ داری حکومت پر عائدہو گی۔ انہوں نے ایک بار زور دے کر کہا کہ تحریک انصاف پنجاب حکومت کے ان ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کرتی ہے اور ایک بار پھر متنبہ کرتی ہے کہ وہ ان سے گریز کرے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات