Live Updates

بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے خلاف ٹویٹ کرنے پر وزیر دفاع کو کھری کھری سنادیں

اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کرو٬ اپنا ٹوئٹر اکاونٹ ڈیلیٹ کرو٬ اپنی وزارت ڈیلیٹ کرو٬ اپنی حکومت ڈیلیٹ کرو٬ چیئرمین پیپلزپارٹی

منگل 25 اکتوبر 2016 20:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے خلاف ٹویٹ کرنے پر خواجہ آصف کو کھری کھری سنادیں‘ان سے اپنا ٹویٹ٬ ٹوئٹر اکاونٹ اور وزارت ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے رد عمل میں بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر پانی ٬ بجلی و دفاع خواجہ آصف سے کہا کہ اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کرو٬ اپنا ٹوئٹر اکاونٹ ڈیلیٹ کرو٬ اپنی وزارت ڈیلیٹ کرو٬ اپنی حکومت ڈیلیٹ کرو‘ ایسے موقع پر سیاست سیاست کھیلنا انتہائی شرمناک ہے۔ جوکروں کو نظر انداز کرکے اپنا کام کرو۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات