غذر ٬گلگت بلتستان کے کلریکل سٹاف کا صوبے میں مطالبات کے حق میں غیر مینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان

منگل 25 اکتوبر 2016 20:16

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء)گلگت بلتستان کے کلریکل سٹاف نے پورے صوبے میں اپنے مطالبات کے حق میں غیر مینہ مدت کے لئے ہڑتال کا اعلان کر دیا صوبے میں سرکاری دفتروں میں نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا سائل در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور دو سالوں سے کلریکل سٹاف اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے صوبے کے دیگر اضلاح کی طرح غذر میں بھی تمام دفتروں کے کلریکل سٹاف نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر احتجاجی دھر نا دیا جس میں تمام دفتروں کے کلریکل سٹاف موجود تھے اس موقع پر کلریکل سٹاف کے عہدیدارن کا کہنا تھا کہ دو سالوں سے اپنے جائز حقوق کے لئے احتجاج کر رہے مگر تاحال حکومت نے ہمارے جائز حقوق کو منظور نہیں کیا اس وقت گلگت بلتستان میں سینکڑوں ایسے کلریکل ستاف جن کی ملازمت تیس سال سے زیادہ ہوگئی ہے مگر یہ ابتک اس گریڈ میں کام کرنے پر مجبور ہیں اس موقع پر کلریکل سٹاف نے متفقہ طور پر یہ اعلان کیاکہ کلریکل ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کی مرکزی قیادت کے فیصلے کے مطابق 27اکتوبر 2016سے سول سکرٹیریٹ گلگت کی جانب لانگ مارچ کریں گے یہ احتجاج اپگریڈیشن کے نوٹیفیکیشن کے حصول تک جاری رکھا جائے گا ۔