اقوام متحدہ کی کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 20:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) اقوام متحدہ نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پاکستان میں اقوام متحدہ کی ریزیڈنٹ و ہیومنیٹیرین کوارڈینیٹر انجیلا کیرنی کی جانب سے جاری ایک بیان میں اقوام متحدہ نے ٹریننگ سنٹر پر دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی ہے۔

انجیلا کا کہنا ہے کہ ہمیں خود کش حملے میں قیمتی جانیں ضائع ہونے پر دلی صدمہ پہنچا٬اس قسم کے حملے انسانیت کیخلاف ہیں اور اسے کسی صورت بھی جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔کوارڈینیٹر نے اقوام متحدہ کی جانب سے حملے میں جابحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مشکل کے اس وقت میں پاکستانی فورسز ٬سوگوار خاندانوں اور پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔