سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کی کارروائی ٬ کار لفٹرآصف خان اور جان باچا رنگے ہاتھوں گرفتار ٬چوری شدہ گا ڑ ی بر آمد کرلی

منگل 25 اکتوبر 2016 20:13

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ SIU/ACLC نے کار لفٹرآصف خان اور جان باچا دو ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزمان سے فیصل آ باد سے چوری شدہ گا ڑ ی بر آمد کرلی۔ ملزم آ صف خا ن قبل ازیں بھی کا ر چوری میں چالا ن یا فتہ ہے۔مزید تفتیش جا ر ی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی کی خصوصی ہد ا یا ت پر ایس پی انو سٹی گیشن کیپٹن ریٹائر محمد الیاس نے انچارج کار سیل کی زیر نگرانی نادر علیASI ٬زہرے خانASI ٬معہ ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی ۔

پولیس ٹیم نے سپیشل چیکنگ کے دوران کار لفٹرآصف خان اور جان باچا کورنگے ہاتھوں گرفتار کر لیادونوں ملزمان گاڑی نمبریN-9083 Atlas Corolla جس کا اصل نمبر ٖFDK-4342 چور ی شدہ مقدمہ نمبر567/09 بجرم381-A تھانہ چک جھمرہ ضلع فیصل آبادکی ہے پر برائے فروخت پھر رہے تھے آ صف خان مقدمہ نمبر331/14 اور مقدمہ نمبر 332/14 بجرم381-A تھانہ مارگلہ سابقہ چالان یافتہ ہے مزید تفتیش جاری ہے٬ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ بادنے کہا کہ کا ر چور ی کے انسداد کے لیے ٹھو س اقداما ت بر ئو ے کا ر لا ئے جا ئیں ٬ پٹر ولنگ کو مزید مو ثر بنا تے ہو ئے کا ر چوروں کی گرفتار ی کو یقینی بنا یا جا ئے تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہو ں نیACLC پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدا نعاما ت دینے کا ا علان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :