Live Updates

تحریک انصاف اسلام آباد کے زیر اہتمام تاجر کنونشن ٬ بڑی تعداد میں تاجروںکی شرکت

منگل 25 اکتوبر 2016 20:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے زیر اہتمام تاجر کنونشن منعقد کیا گیا جس میں اسلام آباد سے تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد کے تمام تاجر پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

کنونشن میں اسلام آباد ریجن کے صدر راجہ خرم نواز٬ جنرل سیکریٹری شہزاد گل٬ تاجر وونگ کے صدر ندیم گجر اور دیگر نے بھرپور طریقے سے شرکت کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ نون لیگ کی حکومت تاجروں کے خلاف بنائی گئی اپنی پالیسیاں ترک کرے اور بلاجواز لگائے گئے ٹیکس ختم کرے۔

کنونشن کے مہمان خصوصی اسد عمر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نون لیگ کہ حکومت تاجروں کو نظرانداز کر کے ٹیکسس کی بھرمار کر رہی ہے اور ظالمانہ کاوایئوں سے تاجروں کے خون پسینے کی کمائی کھانے پر تلی ہوئی ہے۔تحریک انصاف حکومت کے اس بے رحمانہ رویے کی شدید مذمت کرتی ہے اور تاجروں کے حقوق کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔دریں اثنا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد کے تمام تاجران نے تحریک انصاف سے اظہار یکجہتی کااظہار کیا اور اعادہ کیا کہ دو نومبر کو نون لیگ کی کرپٹ زدہ حکومت کے خلاف بھر پور طریقے سے احتجاج کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :