حکومت دھرنوں سے گبھرانے والی نہیں٬فرمان علی مغل

ملکی ترقی و خوشحالی میںرکاوٹ ڈالنے والوں کے ساتھ مقابلہ کریں گے٬نومنتخب چیئرمین

منگل 25 اکتوبر 2016 20:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و یوسی42 اسلام آباد سے فرمان علی مغل نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا منشور عوام کی فلاح و بہبود ہے٬پاکستان مسلم لیگ(ن)نے ہمیشہ عوامی اور ملکی مفا د میں ہی کام کیا ہے٬ پاکستان مسلم لیگ(ن)کا مشن عوامی خدمت اور ملکی ترقی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان معاشی بحران سے نکل چکا ہے٬ مالیاتی اعتبار سے پاکستان کی پوزیشن پہلے سے بہتر ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کروڑوں عوام کے مینڈیٹ لے کر آئی ہے وہ اپنے پانچ سال پورے کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ میاں شہبازشریف کی قیادت میں قوم متحد ہے اور ملک ترقی کی شاہراہوں پرگامزن ہے او رعمران خان اس وقت ایسی باتیں کرکے عوام کو گمراہ کررہے ہیں انہیں بھی مایوسی کا ہی سامنا کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ انتشار کی سیاست دفن ہو چکی ٬ایونوں میں تبدیلی صرف اور صرف عوام کے ووٹ سے آئے گی٬حکومت دھرنوں سے گبھرانے والی نہیں ٬ملکی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے ساتھ آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر مقابلہ کریں گے۔

فرمان علی مغل نے مزیدکہاکہ ترقی کے دشمن ہمارے ذاتی دشمن نہیں بلکہ قوم کیخلاف سازش کررہے ہیں٬ایسے شرپسند عناصر کی ہر سازش عوام کے تعاون سے ناکام بنائیں گے٬ اپوزیشن جماعتوں کے اسلام آباد میںدھرنے٬احتجاجی اور منفی سیاست ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ اور کاروبار کو تباہ کردیگی نومنتخب چیئرمین فرمان علی مغل نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں اپنے مسائل مذاکرات کی میز پر حل کریں٬سڑکوں پر احتجاج سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں٬ اپوزیشن احتجاجی سیاست کا رویہ ترک کرکے مذاکرات کی میز پر آئے۔