سیاستدان مسائل سیاسی طریقے سے حل کریں٬ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنمامحمدشاہدغوری

منگل 25 اکتوبر 2016 20:13

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنمامحمدشاہدغوری نے کہاہے کہ سیاستدان مسائل سیاسی طریقے سے حل کریں٬ڈنڈابرداروں کی ایک دوسرے پرچڑھائی سے محض عوم کانقصان ہوگا٬بہت لاشیں اُٹھاچکے ہیں٬ عوام کومزیدقربانی کابکرانہ بنایاجائے٬ملک میں بحرانوں کے ذمہ دارحکمران اورانکے اتحادی ہیں٬حالات سنوارنے کی کنجی وزیراعظم کے پاس ہے٬جب وہ عدالتی کمیشن تشکیل دینگے توتمام بحرانوں کا حل نکل آئے گا٬کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں دہشت گردی کاواقعہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنیکی سازش ہے٬ بزدلانہ کاروائی کی پرزورمذمت کرتے ہیں٬دہشت گردی کے خاتمے کیلئے وفاقی وزیر داخلہ اورصوبائی وزیر داخلہ پنجاب کو دہشتگردوں کے سہولت کاروںکی سرپرستی چھوڑنی ہوگی٬وہ گزشتہ روزکمیٹی چوک راولپنڈی میں ورکززکنونشن سے خطاب کررہے تھے٬محمدشاہدغوری کاکہناتھاکہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے عوام کو سٹرکوں پر آنے پر مجبور کر دیا ہے٬ کرپشن ٬ لوٹ مار ٬ اقربا پروری اور شخصی آمریت نے جمہوریت کا حلیہ بگاڑ دیا ہے٬پاکستان کا مستقبل اسلام سے وابستہ ہے یہاں سیکولر اور لبرل ازم کی کوئی گنجائش نہیں ٬ملک کی نظریاتی شناخت کا ہرقیمت پرتحفظ کریں گے٬کنونشن سے سنی تحریک پنجاب کے صدرمحمدشاداب رضانقشبندی ٬صوبائی رہنما زاہدحبیب قادری٬ مفتی لیاقت علی رضوی٬ علامہ عطاء الرحمن دھنیال٬علامہ طاہراقبال چشتی٬علامہ وسیم عباسی٬صاحبزادہ نعیم رضا ودیگرمقررین نے بھی خطاب کیاجبکہ اس موقع پر علامہ شوکت نقشبندی٬ملک عابداعوان٬ حاجی طارق محمود٬ علامہ ریاض الرحمن٬ قاری غلام جیلانی٬قاری بشیرنقشبندی٬وقاص عباسی٬حاجی شیرزمان٬ قاری اشتیاق قادری٬ علامہ نفیس الرحمن٬قاری اعجازقادری٬قاری اشرف چشتی٬ علامہ یونس حقانی٬ علامہ قاسم موہڑوی٬ حافظ ہارون چشتی٬سیدگفتارحسین شاہ٬ سیدفاروق حیدرشاہ نقوی٬عثمان اعوان٬ علامہ عمران نظامی٬ معین قادری٬ محمدعلی چشتی٬علامہ ندیم رضوی٬عبدالجبارقادری٬قاری گل اعظم٬علامہ وقارعباسی٬رمیض عباسی٬ہاشم قادری٬ سجادخان٬قاری رضوان رضوی٬وقاراحمدشاکر سمیت دیگرعہدیدار بھی موجودتھے٬کنونشن میں منظور کی گئی مختلف قرارداروں میں مطالبہ کیاگیاکہ سندھ کی طرح ملک بھر میں شراب کی فروخت پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے٬ 295Cپرمکمل عملدرآمدیقینی بنایاجائے اورآسیہ مسیح سمیت توہین رسالتؐکے تمام مجرموں کی سزائوں پر فوری عمل درآمدکیاجائے٬ ملکی بقاء اورسلامتی کیلئے افواج پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں

متعلقہ عنوان :