راولپنڈی٬سٹی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ کی موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ پہننے کی اہمیت سے متعلق آگاہی مہم جاری

منگل 25 اکتوبر 2016 20:13

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ایجوکیشن ونگ کی موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ پہننے کی اہمیت سے متعلق بڑے پیمانے پر آگاہی مہم جاری۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں گزشتہ دو روز میں 03ہزار 07سو 75موٹر سائیکل سواروں میں بذریعہ پمفلٹس ہیلمٹ پہننے اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی پمفلٹس پر آگاہی سلوگن تحریر تھیں کہ ’’ دورانِ ڈرائیونگ خدانخواستہ موٹر سائیکل سے گرنے کی صورت میں سر محفوظ رہتا ہے ٬مٹی ٬ دھواں اور دھوپ سے چہرہ محفوظ رہتا ہے ٬گر د وغبار سے بال محفوظ٬ ہیلمٹ کے شیشہ سے آنکھیں محفوظ٬ ٹریفک کے شور سے کان محفوظ٬ سردیوں میںٹھنڈی ہوا سے محفوظ٬ گرمیوں میں گرم لو سے محفوظ٬ ہیلمٹ آپ کی حفاظت کا ضامن‘‘اور دیگر ٹریفک قوانین ’’موٹر سائیکل سوار انتہائی بائیں لین میں چلیں ٬لین کی تبدیلی اور یوٹرن کے لئے اشاروں کا استعمال کریں٬ون ویلنگ باعث ہلاکت ہے ٬ سٹاپ لائن کی پابندی کریں ٬یاد رکھیی:زیبر اکراسنگ پیدل چلنے والوں کا حق ہے اور ٹریفک کے اشارے محافظ ہمارے سلوگن تحریر تھیں اس حوالے قائم مقام چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے بتایا کہ ریجنل پولیس آفیسر محمد وصال فخر سلطان راجہ اور سٹی پولیس آفیسر اسرار احمد خان عباسی کے احکامات پر سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ایجوکیشن ونگ کی جانب سے شہریوں میں اور موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ پہننے اور ٹریفک قوانین ٬ روڈ سیفٹی قوانین سے متعلق آگاہی مہم جاری و ساری ہے اور روزانہ کی نبیا د پر راولپنڈی شہر میں آن گرائونڈ آگاہی فراہم کی جا رہی ہے اس آگاہی مہم میں مزید تیزی لائی جار ہی ہے انہوںنے بتایاکہ اس آگاہی مہم کا مقصد شہریوں کو اور موٹر سائیکل سواروں کو دورانِ سفر حادثا ت سے محفوظ رکھنا ہے اور بہتر ٹریفک سہولیات فراہم کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :