ریٹائرڈ وفاقی ملازمین اپنی پنشن’’ ادائیگی کے نئے خود کار نظام ‘‘پر منتقل کرائیں‘اے جی پی آر

منگل 25 اکتوبر 2016 20:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) اکائونٹینٹ جنرل آف پاکستان ریونیوز اسلام آباد کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ۔

(جاری ہے)

گریڈ 17 سے 22 کے ایسے تمام وفاقی پنشنرز جنہوں نے ابھی تک اپنی پنشن نئے خود کار نظام ادائیگی (DCS) پر منتقل نہیں کروائی٬ ان سے درخواست ہے کہ فوری طور پر نیشنل بینک آف پاکستان کی متعلقہ برانچ سے اپنے کا غذات لے کر اور نئے فارم کی متعلقہ بینک سے تصدیق کروا کر "اے جی پی آر" کے پنشن سہولت مرکز تشریف لائیں۔

تاکہ ان کی پنشن بلارکاوٹ خود کار ادائیگی کے نئے نظام(ڈائریکٹ کریڈٹ سسٹم آف پنشن) پر منتقل کر دی جائے۔بصورت دیگر نومبر کے مہینہ میں نیشنل بینک کی متعلقہ تمام شاخوں سے باقی ماندہ پنشنرز کاریکارڈ واپس منگوا کر ان کی پنشن کی ادائیگی بند کر دی جائے گی۔ جو صرف اور صرف نئے نظام کی شرائط پورا کرنے پر ہی بحال کی جائے گی۔مزید معلومات کے لئے - "اے جی پی آر" کے فنڈ اینڈ پنشن سیکشن فون نمبر 051-926304 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :