سانحہ کوئٹہ٬ انجن تاجران بلوچستان کا2 یوم سوگ کا اعلان

منگل 25 اکتوبر 2016 20:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی صدر رحیم آغا سرپرست اعلیٰ حاجی عاشق اچکزئی جنرل سیکرٹری ملک محی الدین لہڑی نے سانحہ پی ٹی سی میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہے اپنے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سانحہ پی ٹی سی میں متاثر خاندانوں سے اظہار یکجہتی اور اس بزدلانہ کارروائی کے خلاف آج بروز بدھ کو کوئٹہ میںمکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ انجمن تاجران بلوچستان نے دو دن یوم سوگ کا اعلان بھی کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :