ہائیکورٹ نے شہریوں سے سود وصول کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

ملزم کے فرار کی کوشش پر درخواست گزاروںنے قابو کر کے درگت بنا ڈالی٬پولیس کے حوالے کر دیا گیا

منگل 25 اکتوبر 2016 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء)لاہور ہائیکورٹ نے شہریوں سے سود وصول کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی٬ملزم کے فرار کی کوشش پر درخواست گزاروںنے قابو کر کے درگت بنا ڈالی۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے کیس کی سماعت کی۔فاضل عدالت کو بتایاگیا کہ ملزم عرفان بٹ سودکا کاروبار کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

دس لاکھ روپے قرض دیا گیا اور سود کے نام پر اب تک پونے 2کروڑ روپے کی رقم وصول کر چکا ہے جبکہ اصل رقم ابھی باقی ہے۔ملزم نے موقف اپنایا کہ اس نے کاروباری رقم وصول کرنی ہے لہٰذاضمانت منظور کی جائے ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ملزم نے کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی تاہم درخواست گزار او راس کے ہمراہ آنے والوں نے اسے پکڑ کر درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔