پولیس نے ضمانت منسوخ ہونے پر اقدام قتل کے ملزم کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی

منگل 25 اکتوبر 2016 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) پولیس نے ضمانت منسوخ ہونے پر اقدام قتل کے ملزم کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے ملزم فرحان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

ملزم نے موقف اپنایا کہ تھانہ کھڑیانوالہ پولیس نے اس کے مخالفوں کے ساتھ مل کراس کے خلاف اقدام قتل کا جھوٹااور بے بنیاد مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔

مدعی نے عدالت کے رو برو اپنے موقف میں کہا کہ ملزم نے دشمنی کی بناء پر اس کے 12سالہ بھائی کو قاتلانہ حملے میں فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔عدالت سے باہر نکلتے ہی ملزم نے فرار ہونے کے لئے دوڑ لگا دی تاہم ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے اسے قابو کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :