کوئٹہ میں دہشتگردی کے بد ترین واقعہ کے باعث ملک کی فضاء سو گوار رہی

سانحہ کے سوگ میں کئی شیڈولڈ پریس کانفرنسز ملتوی کردی گئیں

منگل 25 اکتوبر 2016 20:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) کوئٹہ میں دہشتگردی کے بد ترین واقعہ کے باعث ملک کی فضاء سو گوار رہی ٬سانحہ کے سوگ میں کئی پریس کانفرنسز ملتوی کردی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں دہشتگردوں کی طرف سے پولیس ٹریننگ کالج پرحملے میں درجنوں کیڈٹس کی شہادت کے باعث ملک بھر میں فضا ء سوگوار رہی ۔ سرکاری و نجی اداروں اور پبلک مقامات پر دہشتگردی کے اس واقعہ کی شدید مذمت کی گئی ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سانحہ کے سوگ میں کئی شیڈولڈ پریس کانفرنسز بھی ملتوی کر دی گئیں۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے پنجاب اسمبلی میں شیڈول پریس کانفرنس ملتوی کردی ۔ اسی طرح نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے بھی مقامی ہوٹل میں شیڈول پریس کانفرنس آج تک موخر کرنے کا اعلان کیا ۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہر یار خان نے بھی پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرنا تھی جسے منسوخ کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :