Live Updates

عمران خان کے دورہ سول ہسپتال کے دوران شدید بد نظمی

جہا نگیر ترین پھسل کر گر گئے ٬صحا فی میڈیا ٹاک کے دوران آواز سننے سے قا صر رہے

منگل 25 اکتوبر 2016 20:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دورہ سول ہسپتال کے دوران کارکن بڑی تعداد میں ہسپتا ل پہنچ گئے جس کے با عث ہسپتا ل میں بد نظمی مچ گئی ۔

(جاری ہے)

پا رٹی کارکنوں کی دھکم پیل کے دوران پا رٹی کے مر کز ی جنرل سیکرٹری اور رکن قومی اسمبلی جہا نگیر ترین بھی پھسل کر گر گئے تاہم انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی ٬جبکہ کارکنوں کے رش کے باعث صحا فیوں کو کوریج میں بھی مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا اور صحافی کا رکنوں کے دھکے کھا تے رہے متعد دصحا فی میڈیا ٹاک کے دوران آواز سننے سے قا صر رہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :