سنٹرل جیل ساہیوال میں عمر قید کاقیدی پر اسرار طور پر جاں بحق

عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا

منگل 25 اکتوبر 2016 20:04

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) سنٹرل جیل ساہیوال میں عمر قید کا قیدی پر اسرار طور پر جاں بحق عبدالغنی جاں بحق۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال نے عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سنٹرل جیل ساہیوال میں چک 14-11ایل کے عبدالغنی کو 2004میں قتل کے ایک مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا تھا جس کے بعد اسے ایڈیشنل سیشن جج چیچہ وطنی نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید سخت کی سزا کا حکم سنایا اور وہ گزشتہ 12سال سے جیل میں سزا کاٹ رہا تھا جو پر اسرار طور پر بارک میں بیہوش ہو گیا جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

سیشن جج ساہیوال نے قیدی کی موت کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیدیا اور جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص ہاشم کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے قیدی کی موت کا معمہ حل نہیں ہوسکا تاہم لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :