ڈاکٹر شاہد حنیف کو ای ڈی پولی کلینک٬ ڈاکٹر زاہد لہرک کو ڈائریکٹر نرم تعینات کرنے کا فیصلہ٬نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان

منگل 25 اکتوبر 2016 20:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) وزارت کیڈ نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پولی کلینک او نرم ہسپتال میں پروفیشنل ڈاکٹروں کو ایڈمن سے ہٹا کر ڈاکٹر شاہد حنیف کو ای ڈی پولی کلینک اور ڈاکٹر زاہد لہرک کو ڈائریکٹر نرم تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن آج بروز بدھ جاری ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت کیڈ نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پروفیشنل ڈاکٹروں کو ایگزیکٹو عہدوں سے ہٹانے کاباقاعدہ فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں پولی کلینک کے سرجن ڈاکٹر عنایت الله بیگ کو ای ڈی کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد حنیف کو دیکھ بھال کا چارج دینے کا امکان ہے جبکہ نرم ہسپتال کے آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر فرید اللہ زمری کو ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹا کر پمز کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد لہرک کو اضافی چارج دیئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پولی کلینک اور نرم ہسپتال کے دونوںایگزیکٹو عہدوں پر تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن آج بروز بدھ کو جاری ہونے کے امکانات ہیں۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :