Live Updates

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر عارف علو ی و دیگر رہنماؤں کی طرف سے سانحہ کوئٹہ پر اظہار مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 20:04

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر عارف علو ی و دیگر رہنماؤں نے ایک اجلاس میں سانحہ کوئٹہ پر اظہار افسوس و مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق سکھرڈویژن اور پنوعاقل سے تعلق ر کھنے والے پارٹی رہنماؤں کے ایک اجلاس میں کوئٹہ دہشتگردی کے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے دہشتگردی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا اور سانحہ کے شہداء کیلئے دعا کی گئی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری افتخار سومرو٬ ڈپٹی سیکریٹری آغا ارسلان ٬ صوبائی سیکریٹری اطلاعات رفیق سومرو ٬ سردا ر ارشا د ٬ بھیو خان چاچڑ ٬ دیوان سچل سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت و خطاب کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات