سابق صدر پرویزمشرف کا کوئٹہ سانحہ پر اظہار افسوس -بھارتی وزیراعظم کے ساتھ نواز شریف کی کارباری دوستیاںاوروزیراعظم کا کلبھوشن یادیوکا نام تک زبان پر نہ لانا مختلف شکوک و شبہات جنم دے رہاہے۔ڈاکٹر محمد امجد

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 25 اکتوبر 2016 19:56

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25اکتوبر۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل (ر) پرویز مشرف اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ کچھ کڑیاں باہم ملائیں تو افسوسناک خاکہ بنتا ہے۔پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوں کو افغانستان سے ہینڈل کئے جانے کے دعوے، افغانستان میں بھارتی اثرورسوخ ، پاکستانی علاقوں میں بھارت کی طرف سے چھیڑ چھاڑ اور بھارتی وزیراعظم کے ساتھ نواز شریف کی کارباری دوستیاںاوروزیراعظم کا کلبھوشن یادیوکا نام تک زبان پر نہ لانا مختلف شکوک و شبہات جنم دے رہاہے۔

ہر بارنواز شریف پر کڑا وقت آنے سے پہلے سانحات کا ہوجانا سوالیہ نشان ہے۔قوم کا مستقبل ذاتی کاروبار کی بھینٹ چڑھانا شرمناک عمل ہے۔کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے، جانی نقصان پر شدید دکھ ہوا۔

(جاری ہے)

سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے میڈیا کے لئے جاری کئے گئے اپنے مذمتی بیان میں اے پی ایم ایل کے راہنماﺅں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے مطابق کاروائی کو افغانستان سے کنٹرول کیاجارہا ہے۔

بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے کلبھوشن جیسے واضح ثبوت موجود ہیں۔افغانستان میںضرورت سے کئی گنا زائد بھارتی اثرورسوخ بھی سب کے سامنے ہے۔بھارت آئے روز پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ اس پر میاں نواز شریف کی مودی کے ساتھ دوستی اور کلبھوشن یادیو کا نام تک زبان پر نہ لانا سوالیہ نشان ہے۔ کیا وجہ ہے کہ جب بھی نواز شریف پر کڑا وقت آتا ہے کوئی نہ کوئی افسوسناک سانحہ ہوجاتا ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ اگر میاں نواز شریف کابھارت میں کاوبار اور یہاں حکومت بچانے کے لئے ایسا ہورہا ہے تو یہ بات انتہائی شرمناک ہے۔ نواز شریف کے کاروبار یا ان کی حکومت پر قوم کا مستقبل قربان نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے قیمتی جانیں ضائع ہونے پر گہرے دکھ اور متاثرین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا-