مصباح الحق دیار غیر میں زیادہ ٹیسٹ میچز جیتنے والے کپتان بن گئے

muhammad ali محمد علی منگل 25 اکتوبر 2016 19:48

مصباح الحق دیار غیر میں زیادہ ٹیسٹ میچز جیتنے والے کپتان بن گئے

ابوظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اکتوبر۔2016ء ) قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق دیار غیر میں زیادہ ٹیسٹ میچز جیتنے والے کپتان بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

42سالہ مصباح الحق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بطور قائد 24واں میچ جیتا جس کے ساتھ ہی وہ دیار غیر یا نیوٹرل مقام پر زیادہ میچز میں کامیابی حاصل کرنے والے ٹیسٹ کپتان بن گئے ،اس سے پہلے یہ ریکارڈ سابق جنوبی افریقی کپتان گریم سمتھ اور سابق ویسٹ انڈین کپتان کلائیو لائیڈ کے پاس تھا جنہوں نے 23،23میچز میں کامیابی حاصل کررکھی تھی ۔

متعلقہ عنوان :