پنجاب یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل سے لڑکی کی لاش برآمد ‘لڑکی نے خود کشی کی ہے ‘پولیس

منگل 25 اکتوبر 2016 19:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل نمبر 5سے عائشہ نامی لڑکی کی لاش ملی ہے جس نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ 22سالہ عائشہ اٹک کی رہائشی تھی جو سپورٹس کی بنیاد پر پنجاب یونیورسٹی میں داخلے کیلئے ٹرائل دینے آئی تھی تاہم ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوتا ہے کہ لڑکی نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی ہے ۔ پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ عائشہ فرقان پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل نمبر پانچ میں اپنی کزن کیساتھ رہائش پزیر تھی جو اٹک سے یونیورسٹی میں داخلے کیلئے کرکٹ کے ٹرائل دینے آئی تھی تاہم پولیس نے لاش قبضے میں لیکر تمام حوالوں سے تفتیش شروع کر دی ہے ۔