نیشنل لیبر فیڈریشن اسلام آبادو راولپنڈی کا جہیز کیلئے امداد٬اموات پر معاوضہ اور بچوں کے تعلیمی وظائف کی بحالی کیلئی احتجاجی مظاہرہ

منگل 25 اکتوبر 2016 19:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء)نیشنل لیبر فیڈریشن اسلام آبادو راولپنڈی کا جہیز کیلئے امداد٬اموات پر معاوضہ اور بچوں کے تعلیمی وظائف کی بحالی کیلئے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا٬مظاہرین کی اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی منگل کو پریس کلب کے باہر احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر زبیر فاروق خان نے کہا کہ آج صرف مزدور طبقہ ہی احتجاج نہیں کررہا بلکہ زندگی کا ہر طبقہ احتجاج پر مجبور ہے٬لوگوں کو اگر حق مل جائے تو احتجاج کی کیا ضرورت ہے٬ہمارے لیڈر اپنا چیک اپ کرانے بھی باہر جاتے ہیں٬ہمارا پیدا ہونے والا بچہ سوالاکھ کا مقروض ہے٬حکومت مزدوروں کے مطالبات پر کان دھرے کیوں کہ حکومت مسائل حل کرنے کیلئے ہی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل لیبر فیڈریشن اسلام آباد کے صدرڈاکٹر تہذیب الحسن نے کہا کہ آج پورے پاکستان میں ہر شہر میں پریس کلبوں کے سامنے مزدور احتجاج کر رہے ہیں٬حکومت کو ہمارے مطالبات ماننے چاہیں٬نیشنل لیبر فیڈریشن راولپنڈی کے صدر محمد ایوب نے کہا کہ ہمارے ملک میں سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کا نظام ہے ہمیں اس نظام کے خلاف جدوجہد کرنی ہے٬جب تک مزدور منظم نہیں ہوں گے ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے۔اس موقع پر لیبر یونیٹی آئیسکو کے نائب صدر سردار ریاست٬پمزایمپلائی یونین کے صدر محمد حنیف اور ریلوے پریم یونین کے آرگنائزنگ سیکرٹری نوید بنگش نے بھی خطاب کیا۔(خ م+ع ا)