کوئٹہ حملے میں شہید کیپٹن روح اللہ چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑے ٬ روح اللہ کی ایک ماہ بعد شادی ہونے والی تھی ٬ شہید کی شادی کی تیاریاں عروج پر تھیں

شہید کا تعلق پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ سے تھا

منگل 25 اکتوبر 2016 19:53

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) کوئٹہ حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن روح اللہ چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے۔ شہید پاک آرمی کے سپیشل سروسز گروپ سے تھا اور اٴْنہوں نے باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے خلاف اپریشن کی کمانڈنگ کی تھی۔ شہید کی شادی کی تیاریاں عروج پر تھی۔ شادی کے سہرے آخری آرام گاہ پر سج گئے۔

تمغہ جرات کا اعزاز پانے والے شہید کیپٹن روح اللہ کے دو بھائی پشاور یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ کوئٹہ میں جہاں 60سے زئد جوان ملک و قوم پر قربان ہوگئے جبکہ100سے زائد جوان زخمی ہوئے ان میں شبقدر سے تعلق رکھنے والے کیپٹن روح اللہ شہید بھی شامل ہیں۔ شہید روح اللہ کا تعلق ایس ایس جی یونٹ سے تھا اور پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ میں دہشت گردوں کے داخلے کے اطلاع پر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچ کر دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور وطن پر قربان ہو گئے۔

(جاری ہے)

شہید کپٹن روح اللہ کے دو بھائی کاشف اور زاہد پشاور یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے جبکہ اکلوتی بہن بھی تعلیم حاصل کر رہی ہے۔ شہید روح اللہ بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے اور ایک مہینے بعد ان کی شادی طے تھی جس کیلئے تیاریاں عروج پر تھی کہ وطن عزیز اور قوم کی خاطر اپنی جان کی قربانی پیش کرکے امر ہوگئے۔ شہید کیپٹن روح اللہ نے میٹرک تک تعلیم اپنے آبائی گائوں کے سکول شیخان ڈھیراکئی سے حاصل کی اور پشاور کالج ایٹ سے ایف ایس سی تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد پاک فوج کو جائن کیا۔ شہید کیپٹن روح اللہ پاک آرمی میں ایس ایس جی یونٹ سے وابستہ تھے اور باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے خلاف اپریشن کی کمانڈنگ بھی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :