شبقدر٬پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ پر حملے میں شہید کیپٹن روح اللہ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

بیٹے کی شہادت پر فخر ہے ٬ روح اللہ کو کہاتھا کہ ڈاکٹر بن کر خدمت کرو مگر شہید کی آرزو تھی کہ و ہ فوج میں جاکر اپنے ملک اور قوم کی بہترین خدمت کرسکتا ہے ٬ والد ڈاکٹر حبیب اللہ کی گفتگو

منگل 25 اکتوبر 2016 19:52

ُشبقدر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ پر ہونے والے حملہ کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ بہادری کے ساتھ لڑنے والے کمانڈو کیپٹن روح اللہ شہید کوپورے فوجی اعزاز کے ساتھ شبقدر میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ٬شہید کے والد ڈاکٹر حبیب اللہ نے کہاہے کہ شبقدر کے عوام کو کیپٹن روح اللہ کی شہادت پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ سریاب روڈ پر ہونے والے سانحہ میں شہید ہونے والے کیپٹن کمانڈو روح اللہ کو شبقدر کے علاقہ ڈھیرہ کئی ماہزارہ شبقدر کے قبرستان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا٬ شہید کے والد ڈاکٹر حبیب اللہ نے اس موقع پر کہا کہ میں نے اپنے بیٹے شہید کیپٹن کو کہا تھا کہ ڈاکٹر بن کر خدمت کرو مگر شہید کی آرزو تھی کہ نہیں میں فوج میں جاکر اپنے ملک اور قوم کی بہترین خدمت کرسکتا ہوں٬ مجھے اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :