ملک دشمن عناصر بزدلانہ حملوں سے ہماری بہادر فوج اور پولیس نوجوانوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے٬شرمناک شکست دہشتگردوں کا مقدر بن چکا ہے٬آپریشن ضرب عضب کو ملک کے کونے کونے تک پھیلا کر دہشتگردوں کا خاتمہ کرنا ہوگا

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین رحمان ملک کا کوئٹہ واقعہ پر مذمتی بیان

منگل 25 اکتوبر 2016 19:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین رحمان ملک نے کوئٹہ میں پولیس کالج پر دہشتگردوں کی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر اسطرح کے بزدلانہ حملوں سے ہماری بہادر فوج اور پولیس نوجوانوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے٬شرمناک شکست دہشتگردوں کا مقدر بن چکا ہے٬ضرب عضب کو ملک کے کونے کونے تک پھیلا کر دہشتگردوں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

منگل کو اپنے مذمتی بیان میں رحمان ملک نے سانحہ میں قیمتی جانوں کی ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ رحمان ملک نے کہا کہ دہشتگرد جانوروں سے بدتر ہیں٬ بزدل ہیں جنہوں نے رات کے تاریکی میں حملہ کیا٬دہشتگرد اسطرح کے بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں٬ملک دشمن عناصر اسطرح کے بزدلانہ حملوں سے ہماری بہادر فوج اور پولیس نوجوانوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے٬شرمناک شکست دہشتگردوں کا مقدر بن چکا ہے٬ضرب عضب کو ملک کے کونے کونے تک پھیلا کر دہشتگردوں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سانخہ پر میرا دل آج خون کے آنسو رو رہا ہے٬بارہا کہہ چکا ہوں کہ افغانستان اور بھارت کی ایجنسیاں کا دہشتگرد تنظیموں سے گٹھ جوڑ ہے٬ مل کر پاکستان میں دہشت گردی کی جاتی ہے٬ وقت کا تقاضہ ہے کہ قوم اتفاق اور اتحاد سے ان ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کریں(ار)