آصف علی زرداری نے سینیٹر رحمان ملک کو اہم مشاورت کیلئے لندن طلب کر لیا

منگل 25 اکتوبر 2016 19:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کو اہم مشاورت کیلئے لندن طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے سینیٹر رحمان ملک کو اہم مشاورت کیلئے لندن طلب کر لیا جس کے بعد رحمان ملک منگل اور بدھ کی درمیانی شب اسلام آباد سے لندن کیلئے روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال ٬ کرپشن کے خلاف لائحہ عمل پر تبادلی خیال ہو گا۔(ار)