وزیراعلیٰ سندھ کا نثاء اللہ زہری کو فون٬کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردی کی شدید مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 19:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلو چستان کے وزیراعلیٰ نواب نثاء اللہ زہری سے فون پر بات کرتے ہوئے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردی کے واقع کی شدیدالفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی بز دلا نہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں اورہمیں دہشت گردوں کے خلاف مل کر لڑنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اس کارروائی سے پولیس کے حوصلے مزید بلند ہوں گے ۔انہوںنے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کر رکھا ہے اور دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلوچستان کے وزیراعلیٰ کو سندھ حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کر ائی اور دہشت گردی کے اس واقعہ پر دلی افسوس کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :