اٹک٬ انجمن طلباء اسلام کے سالانہ مرکزی الیکشن

چیئرمین متحدہ طلباء فورم ضیاء الرحمن نورانی مرکزی سینئر نائب صدر منتخب

منگل 25 اکتوبر 2016 19:51

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) انجمن طلباء اسلام پاکستان کے سالانہ مرکزی الیکشن میں فخر اٹک نوجوان طلباء رہنما ٬ چیئرمین متحدہ طلباء فورم ضیاء الرحمن نورانی مرکزی سینئر نائب صدر منتخب ہوگئے۔تفصیلات کے ٬مطابق انجمن طلباء اسلام کے مرکزی الیکشن صوبائی سیکرٹریٹ میں ہوئے جس میں کثرت رائے سے محمد زبیر ہزاروی صدیقی مرکزی صدر جبکہ ڈاکٹر ضیاء الرحمن نورانی سینئر نائب صدر منتخب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

معروف سیاسی ٬ مذہبی اور طلباء تنظیموں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے قائدین نے ضیاء الرحمن نورانی کو سینئر نائب صدر بننے پر بہت خوشی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیںکہ امن کے فروغ اور یکجہتی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔مذید ضیاء الرحمن نورانی نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب نظام مصطفی ٴْ کا سورج طلوع ہوگا ہر مرض کی دوا صرف اور صرف حضور پر نور ٴْ کا نظام ہوگا۔