اٹک٬سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ٬تین افراد نے فائر کر کے چچابھتیجے کو بے دردی سے قتل کر دیا

منگل 25 اکتوبر 2016 19:50

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) سابقہ دشمنی کا شاخسانہ تین افراد نے فائر کر کے چچابھتیجا کو بے دردی سے قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق دلبر خان ولد جان خان سکنہ امان پور ہ نے تھانہ حضرو میں بیان دیا ہے کہ میر ابھائی ارشد علی ٬ نادر خان٬نعمان٬ولد ارشد علی اور دو چھوٹے بچے محمد علی ولد ارشد علی ٬بلاول ولد خالد سکنائے امان پورہ راوی سنٹر کامرہ میں بیٹھے ہو ئے تھے اسی اثنا میں دو موٹر سائیکل جن پر بشیر ولد رشید ٬ نذیر ولد فردوس ٬ ایوب ولد یعقوب سکنہ امان پورہ حال شین باغ سوار تھے ہماری دوکان رابی سنٹر کے سامنے آکر رکے نیچے اُتر کر انہوں نے ہم پر فائرنگ شروع کر دی جس سے میرا بھائی ارشد علی اور میر ابیٹا شدید زخمی ہو گئے جو بعدا زاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :