جیکب آباد٬ ضلع اسمبلی کا پہلا اجلاس ٬ کوئٹہ سانحے کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی

منگل 25 اکتوبر 2016 19:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) ضلع اسمبلی جیکب آباد کا پہلا اجلاس٬ 2گھنٹوں کی تاخیر سے شروع٬ 45منٹ میں ختم٬ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد منظور٬ کوئٹہ سانحے کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع اسمبلی جیکب آباد کا پہلا اجلاس مہران ہال میں دو گھنٹوں کی تاخیر سے شروع ہوا اور صرف 45منٹ میں ختم کردیا گیا٬ ضلع اسمبلی کا اجلاس چیئرمین محمد پناہ اوڈھو کی صدارت میں منعقد کیا گیا جس میں ضلع وائس چیئرمین اسماعیل کھوسو٬ ڈی سی آغا شاہنواز بابر سمیت ممبران نے شرکت کی٬ اجلاس میں کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے خلاف ممبر گل محمد جکھرانی اور رحمت اللہ کھوسو نے قرارداد پیش کی جیسے اتفاق رائے سے منظور کیا گیا٬ صابر جکھرانی کی جانب سے پولیس ٹریننگ کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملے کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کی گئی جیسے بھی منظور کیا گیا اور سانحہ کوئٹہ کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی٬ اجلاس میں ضلع کونسل کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لیے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ گرانٹ بڑھائی جائے کیوں کہ ضلع کونسل ساڑھے چار کروڑ تک اسٹاف کا مقروض ہے ٬پولیس بھرتیوں کے متعلق پیش کی جانے والی قرارداد واپس لے لی گئی ٬اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار ذوالفقار سرکی نے کہا کہ محکمہ پولیس جیکب آباد کی 83سیٹیں دوسرے اضلاع کو دی گئی ہیں جو سراسر ذیادتی ہے جیکب آباد کی نشستوں پر جیکب آباد کے نوجوانوں کا حق ہے ٬میر مجیب الرحمن جکھرانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل کی املاک پر قبضے کرکے کھاتے بنائے گئے ہیں ضلع کونسل کا تعمیر کیے گئے ہال کا منظر اسمبلی ہال کے بجائے شادی ہال کا منظر پیش کررہا ہے جلد بازی میں فنڈز خرچ کرنے کی کوشش کی وجہ سے ادارے کے تقدس کا بھی خیال نہیں کیا گیا ٬ممبران کے لیے اسمبلی میں کرسیاں رکھی گئی ہیں ٬اجلاس میں ضلع کے افسران بھی موجود نہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلع کے امور چلانے کے لیے ممبران پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔

متعلقہ عنوان :