خانیوال اور بہاولپور میں ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک بند رہے گی٬ترجمان میپکو

منگل 25 اکتوبر 2016 19:47

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء)میپکوترجمان کے مطابق کریش مینٹی نینس پروگرام کے تحت خانیوال اور بہاولپور سرکلوں کے زیر انتظام فیڈرز سے بجلی کی فراہمی 27 اکتوبر کو ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک بند رہے گی ۔

(جاری ہے)

اس بندش سے خانیوال سرکل کے زیر انتظام 11KVجہانگیر آباد٬سٹیIIجہانیاں٬ علی شیر وان٬ رحمن گڑھ٬ کسووال اولڈ٬ تلمبہ سٹی ٹو٬ ملتان فیڈز ٬ کبیرپولی ٹیکسٹائل ملز اور ملتان سپن ٹیکس2 فیڈرز ٬بہاولپور سرکل کے زیر انتظام 11KVبلیوسٹار سپننگ٬ کڈ والا٬ الائیڈ سالونٹ پلانٹ٬ شاہ حسین٬ نوری لعل٬ پاکیزہ فلور مل٬ یونیورسٹی کیمپس٬ سنکو سٹیل ملز٬ کالج روڈII٬ 32مور٬ واٹر ورکس٬ گوٹھ بہار اور برہان پور فیڈرز سے بجلی کی فراہمی متاثرہو گی ۔