سائنسی تحقیق کے لئے مختص بجٹ جی ڈی پی کا ایک فیصد کیا جائیگا٬ رانا تنویر حسین
سائنسی تحقیق میں اس وقت پاکستان کا نمبر 89 واں ہے٬برطانوی ادارے نے کامسیٹس اور نسٹ کو پاکستان کی بہترین سائنسی یونیورسٹیاں قرار دیا٬نیشنل پریس کلب میں تقریب سے خطاب
منگل 25 اکتوبر 2016 19:46
(جاری ہے)
وہملک میں سائنسی کلچر کے فروغ کے لئے پاکستان سائنس فائونڈیشن اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے درمیان باہمی تعاون کے لئے مفاہمت کی یادداشت(MoU)پر دستخط کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
اس سلسلے میں منگل کو پاکستان سائنس فائونڈیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر شکیل انجم نے ایک پروقار تقریب میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت وزارت سائنس نیشنل پریس کلب میں صحافیوں کو سائنس و ٹیکنالوجی کی رپورٹنگ کیلئے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کرے گی٬ اس کے علاوہ صحافیوں کے بچوں کو سائنس کے شعبہ میں تعلیم کیلئے سکالر شپ بھی دیئے جائیں گے۔ MoUکا مقصد ملک میں سائنسی کلچر کے فروغ کے لئے سائنسی اداروں اور میڈیا کے درمیان تعاون قائم کرنا اور سائنس کی ترویج و ترقی کے لئے دونوں اداروں کا ایک دوسرے کی مہارت سے فائدہ اٹھانا ہے تاکہ ملک کو سائنسی بنیادوں پر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔ اس MoU کے تحت پاکستان سائنس فائونڈیشن اور نیشنل پریس کلب صحافیوں اور سائنس دانوں کی سائنسی مضامین ٬ رپورٹنگ ٬ ڈاکومنٹری پروڈکشن اور فوٹوگرافی وغیرہ کے شعبوں میں استعداد کار بڑھانے کے لئے مشترکہ تربیتی پروگراموں کا انعقاد کریں گے۔ دونوں ادارے سائنسی نمائشیں٬ سائنس کوئز٬ تقریری مقابلے اور سائنسی پوسٹر اور فوٹوگرافی کے مشترکہ پروگرام منعقد کریں گے۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں بہترین سائنس رپورٹنگ اور مضامین پر جرنلسٹ ایوارڈ کا اجراء اور سائنس کمیونیکیشن کے موضوعات پرتربیتی سیمینار اور کانفرنسز وغیرہ کا انعقاد شامل ہے۔ دونوں ادارے باہمی مفاد کی معلومات اور مواد کا تبادلہ کریں گے تاکہ اپنے مقاصد کو بہتر انداز میں حاصل کرسکیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ میڈیا کا کردار عوام کی رائے پر اثر انداز ہونے میں مسلمہ ہے اور ملک میں سائنس کی ترویج و ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے تعاون کے بغیر ملک میں سائنسی کلچر کو فروغ نہیں دیا جا سکتا۔ رانا تنویر حسین نے دونوں اداروں کے درمیان تعاون کی اس کاوش کو سراہا۔ تقریب سے پاکستان سائنس فائونڈیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر شکیل انجم نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں سائنس و ٹیکنالوجی کے اداروں کے سربراہان٬ وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی فضل عباس میکن٬ سیکرٹری این پی سی عمران یعقوب ڈھلوں٬ پریس کلب کے سینئر عہدیداروں اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.