وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس٬کالعدم تنظیموں کے خلاف موثر کارروائی کرنیکا فیصلہ

اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور دیگر سیاسی و عسکری قیادت کی شرکت٬حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا مسلسل رابطہ افغانستان سے تھا٬بریفنگ

منگل 25 اکتوبر 2016 19:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس کالعدم تنظیموں کے خلاف موثر کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور دیگر سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف موثر کارروائی یقینی بنائی جائے گی ۔

پولیس سینٹر پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا اجلاس میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ پولیس سینٹر پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا مسلسل رابطہ افغانستان سے تھا ۔ وزیر اعظم نے سکیورٹی اداروں کی ہدایت جاری کی کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔ (جاوید)