کوئٹہ٬ جامعہ بلوچستان کے شعبہ فائن آرٹس میںانٹرشپ اور تربیتی ورکشاپ

وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال مہمان خصوصی تھے

منگل 25 اکتوبر 2016 19:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) جامعہ بلوچستان کے شعبہ فائن آرٹس میں گورنمنٹ گرلز پولیٹیکنیک کالج کے طالبات کی سات روزہ انٹرشپ اور تربیتی ورکشاپ کا اختتامی تقریب شعبہ فائن آرٹس میں منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال تھے۔ جس میں شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر اکرم دوست٬ پرنسپل پولیٹیکنیک کالج ٬ جامعہ کے رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔

گرلز پولیٹکنیک کالج کے شعبہ فیشن ڈیزائننگ کے کے طالبات نے سات روزہ انٹرشپ میں اپنی ڈیزائننگ٬ کشیدہ کاری اور پوسٹرز آویزاہ کئے تھے۔ وائس چانسلر نے تمام طالبات کے کشیدہ کار اور کام کو سراہاتے ہوئے کہا کہ طالبات کے کام کو دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی ہے جنہوں نے اپنے کام سے ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

صوبے کے طلباء و طالبات میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔

جن کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ جامعہ بلوچستان صوبے میں طلباء و طالبات کے لئے اہم درسگاہ ہے۔ جس میں مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ تعلیم٬ تربیت کے مواقع فراہم کی جاتی ہیں اور پولی ٹیکنیک گرلز کالج کے طالبات نے اپنے کارکردگی سے یہ ثابت کردیا کہ وہ بہتر سے بہترین کام کرسکتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں رہنمائی اور مواقع مہیا کی جائیں۔

اس حوالے سے ہمارے دروازے صوبے کے طلباء و طالبات کے لئے کھلے ہیں وہ یہاں آکر علمی٬ تحقیقی٬ تربیتی سرگرمیوں سے اسفادہ کریں اور اپنی تعلیم کو آگے بھی جاری رکھیں اور جامعہ بلوچستان ہر حوالے سے اپنی رہنمائی اور تعاون جاری رکھے گی۔تقریب سے ڈاکٹر اکرم دوست نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فائن آرٹس ایک اہم شعبہ ہے اور اس شعبہ کی معاشرے میں ضرورت ہے جس میں روزگار کے وسیع زرائع ہیں اور بلوچستان اپنے تاریخی٬ ثقافتی٬ قدیمی ورثاہ کے حوالے سے اہمیت کا عامل ہے۔

لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ اس شعبے کو فروغ دیا جائے۔ تاکہ معاشرے میں طلباء و طالبات اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔ پرنسپل پولیٹیکنک گرلز کالج نے جامعہ بلوچستان کے تعاون اور کاوشوں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ ہماری طالبات نے سات روزہ تربیتی پروگرام سے بہت کچھ سیکھا اور حاصل کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ مستقبل میں بھی جامعہ بلوچستان اسی طرح ہمارے ساتھ رہنمائی اور تعاون جاری رکھیں گی۔

متعلقہ عنوان :