کوئٹہ ٬ معیشت اور انتظامی امورکے مسائل اوررجحانات کے عنوان پر بین الاقوامی کانفرنس

گورنر بلوچستان و چانسلر بیوٹمزمحمدخان اچکزئی افتتاح کریں گے

منگل 25 اکتوبر 2016 19:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) بیوٹمز میں معیشت اور انتظامی امورکے متعلق ابھرتے ہوئے مسائل اوررجحانات کے عنوان پر مبنی تیسری دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد آج بروزِ بدھ ہو گا جس کا افتتاح گورنر بلوچستان و چانسلر بیوٹمزمحمدخان اچکزئی کریں گے کانفرنس میں دنیا بھر میں سے ماہرین تعلیم٬محققین اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے دو روزہ کانفرنس کا مقصد اقتصادیات٬معشیت اورانتظامی امور میں درپیش مسائل اور خصوصاًبلوچستان کی معاشی حالت کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کیلئے گزارشات مرتب کرنا ہے کانفرنس میں پاکستان اوردنیا بھر سے آئے ہوئے محققین پچاس سے زائد تحقیقی مکالے بھی پیش کرئے گے ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں اعلیٰ سرکاری افسران ٬اساتذہ کرام اور طلبا ء بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ۔وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے کہا کہ دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس بلوچستان کی اقتصادی اور معاشی ترقی کو سہارہ دینے میں سنگ میل ثابت ہوگی اور یہ کانفرنس بلوچستان کی اقتصادیات پر مثبت اثرات مرتب کرے گی کیونکہ معیشت ناصرف کسی بھی ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے بلکہ موجودہ دور میں کسی بھی ملک کی اہمیت کا اندازہ اس کی معاشی حالت سے ہی لگایا جاتا ہے جبکہ بلوچستان کے طلباء کو دنیا بھر سے آئے ہوئے نامور تعلیم دان اور محققین کے علم سے استفادہ بھی حاصل کرنے کا موقع میسر آئے گا۔

معیشت اور انتظامی امورکے متعلق ابھرتے ہوئے مسائل اوررجحانات کے عنوان پر مبنی دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس بروز بدھ اور جمعرات بیوٹمز تکتو کیمپس میں جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :