لکی مروت٬ کہ اضا خیل اجتماع ملک میں اسلامی انقلاب کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا

ضلعی صدر جماعت اسلامی یوتھ طارق جان خان بیگو خیل

منگل 25 اکتوبر 2016 19:44

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر طارق جان خان بیگو خیل نے کہا ہے کہ اضا خیل(نوشہرہ) میں کامیاب اجتماع کا انعقاد ملک میں اسلامی انقلاب کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا یہاں اخباری نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اجتماع میں نوجوانوں سمیت زندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کی اور جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق کی طرف سے ملک میں اسلامی تبدیلی لانے کے لئے بھرپورحمایت پیش کی انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جس کے پاس ایماندار اور دیانتدار قیادت موجود ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ عوام دیگر سیاسی جماعتوں اور جماعت اسلامی کے مابین فرق جان چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اضا خیل اجتماع میں بھرپور شرکت کی انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کا دل و دماغ جیت کر ووٹ کے ذریعے اسلامی تبدیلی لائے گی۔

متعلقہ عنوان :