ملک بھر میں انسداد منشیات فورس کی کاروائیاں

ارب4کروڑ 90 لاکھ روپے مالیت کی 3.252ٹن منشیات برآمد کرلی ملک گیر کاروایئوں میں 37منشیات اسمگلر گرفتار٬ 10گاڑیاںضبط

منگل 25 اکتوبر 2016 19:44

ْ;اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) اے این ایف نے اسلام آباد٬ پشاور٬ پنجگور ٬ لاہور٬ ملتان٬ شیخو پورہ٬ فیصل آباد٬ کراچی٬ کوہاٹ٬گلگت اور حیدر آبادکے علاقوں میں عمل میں لائی گئی31کاروائیوں کے دوران 2ارب 4کروڑ90 لاکھ روپے بین الااقوامی مالیت کی 3.252ٹن منشیات برآمدکرلیں۔ برآمد شدہ منشیات میں 3.229ٹن چرس٬ 9.32 کلوگرام ہیروئن٬ 12.4 کلوگرام افیون اور1.660کلوگرام ایمفیٹامائن شامل ہے۔

ان کاروائیوں کے دوران منشیات کی اسمگلنگ میںملوث37ملزمان کو گرفتارکیاگیا٬جبکہ10گاڑیاںبھی قبضے میں لے لی گئیں۔ اے این ایف کوئٹہ نے پسنی۔گوادر روڈ پر واقع سوراب کے علاقے سے ایک آئل ٹینکر کو قبضے میں لے کر اس میں خصوصی طور پر بنائے گئے خانوں اور اس کے ساتھ ویلڈنگ کے ذریعے جوڑے گئے اضافی حصوں میں چھپائی گئی 2.890 ٹن چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

یہ منشیات گوادر اور پنجگور کے راستے پسنی اسمگل کی جارہی تھی جو کہ بعد ازاں غیر ملکی منزل کی جانب روانہ کی جانی تھی۔ ٹینکر کے ڈرائیور عبدالواحد نامی پسنی کے رہائشی اور اس کے ساتھی ملزم قدیر احمد کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ اے این ایف راولپنڈی نے بے نظیر انٹر نیشنل ائیرپورٹ ٬اسلام آباد سے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی سے 460گرام ایمفیٹامائن بر آمد کر لی۔

ملزم اتحاد ائیرلائنز کی فلائٹ نمبر EY-234کے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھا۔ دوسری کاروائی کے دوران ٬اے این ایف راولپنڈی نے گزری روڈ٬ گلگت میں ایک کاروائی کرتے ہوئے گلگت کے رہائشی شیر محمد نامی ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 650گرام چرس برآمد کر لی۔ تیسری کاروائی کے دوران ٬اے این ایف راولپنڈی نے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ ا سلام آباد پرکا روائی کے دوران استنبول جانے والے مہمند ایجنسی کے رہائشی ایک مسافر کو شک کی بنا پر حراست میں لیا٬دوران تفتیش مسافر نے پیٹ میںہیروئن سے بھرے کیپسولوں کا اعتراف کیا ۔

چوتھی کاروائی کے دوران ٬اے این ایف راولپنڈی نے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ ٬ا سلام آباد پرکا روائی کے دوران پی آئی اے کی فلائٹ نمبر PK-63 کے ذریعہ سائوتھ افریقہ روانہ ہونے والے پشاور کے رہائشی ایک مسافر کو پیٹ میں ہیروئن بھرے کیپسولوں کی موجودگی کے شبہ کی بنا پر حراست میں لیا ٬جس نے اپنے پیٹ میں ہیروئن سے بھری63 کیپسول کی موجودگی کا اعتراف کیا۔

پانچویں کاروائی کے دوران ٬اے این ایف راولپنڈی نے چونگی نمبر26 کے قریب ایک سفید رنگ کی سوزوکی خیبر کار کو روک کر اس کی تلاشی کے دوران اس میں چھپائی گئی11 پیکٹ چرس برآمد کرکے خیبر ایجنسی کے رہائشی اظہار احمد کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ چھٹی کاروائی کے دوران ٬اے این ایف راولپنڈی نے چونگی نمبر 26 کے قریب ایک سوزوکی مہران کار نمبر MNZ-677کو روک کر اس کی تلاشی کے دوران اس میں چھپائی گئی 4 کلو گرام چرس برآمدکر کے اس کے ڈرائیور پشاور کے رہائشی اسلم شیر خان کو موقع پر گرفتار کر لیا۔

ساتویں کاروائی کے دوران٬ اے این ایف راولپنڈی نے چونگی نمبر 26 کے قریب ایک سوزوکی مہران کار نمبرSTJ-6445 کو روک کر اس کی تلاشی کے دوران اس میں چھپائی گئی 1 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے اس کے ڈرائیور پشاور کے رہائشی گل رئوف کوموقع پر گرفتار کر لیا۔آٹھویں کاروائی کے دوران ٬اے این ایف راولپنڈی نے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد پر کاروائی کرتے ہوئے سعودی ائیر لائنز کی پرواز نمبر SV-727 کے ذریعے سعودی عرب جانے والے مسافر کو ہیروئن بھرے کیپسولوں کی معدے میں موجودگی کے شبہ پر گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش اپنے پیٹ میں ہیروئن بھرے کیپسولوں کی موجودگی کا اعتراف کیا۔

نویںکاروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے چونگی نمبر26 پر ایک سوزوکی مہران کار نمبر E-5700 کو روک کر اسکی تلاشی کے دوران اس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 20 کلو گرام چرس برآمد کر کے گاڑی کے ڈرائیورچارسدہ کے رہائشی احمد علی نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔دسویں کاروائی میں ٬اے این ایف راولپنڈی نے چونگی نمبر 26کے قریب دوران روڈ چیکنگ پشاور کے رہائشی وکیل خان نامی شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 500 گرام چرس برآمد کر لی۔

گیارھویں کاروائی کے دوران ٬اے این ایف راولپنڈی نے فیض الاسلام سکول ٬فیض آباد ٬راولپنڈی کے قریب ایک مسافر گاڑی کی تلاشی کے دوران اس میں سوار ایک مسافر سے 1.250 کلو گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔بارھویں کاروائی کے دوران ٬اے این ایف راولپنڈی نے موٹروے ٹول پلازہ ٬ برھان کے قریب ایک سوزوکی مہران ٹیکسی کو روک کر اس کی تلاشی کے دوران اس میں چھپائی گئی 5 کلو گرام چرس برآمد کر کے خیبر ایجنسی کے رہائشی فرمان اللہ نامی گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

اے این ایف لاہور نے ملتان ائرپورٹ پر ایمیریٹس ائیرلائن کی فلائٹ نمبر EK-631کے ذریعے براستہ دوبئی سعودی عرب روانہ ہونے والے ایک ملزم کو اس وقت گرفتار کر کے اسکے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 1.200کلوگرام ایمفیٹامائن بر آمد کر لی۔ دوسری کاروائی کے دوران ٬اے این ایف لاہور نے قریشی چوک ٬ملتان کے قریب سے ایک مقامی منشیات فروش کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے 1کلو گرام چرس برآمد کر لی۔

تیسری کاروائی میں ٬اے این ایف لاہورروڈ چیک ٹیم نے فیروز پور موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب سے ایک ٹویوٹا وٹز کار نمبر LJ-413 کو قبضے میں لے کر اس میں چھپائی گئی3.6 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ گاڑی کے ڈرائیور پشاور کے رہائشی ظہورکو موقع پر گرفتار کر لیا۔چوتھی کار وائی کے دوران ٬اے این ایف لاہور نے الائڈ ہسپتال٬ فیصل آباد کے گیٹ سے ایک ٹویوٹا وٹز کار نمبر LXD-604کو روک کر اس کی تلاشی کے دوران اس میں چھپائی گئی9.6 کلو گرام چرس برآمد کرکے چارسدہ کے رہائشی عبدالباسط٬ خیبر ایجنسی کے رہائشی فیروز خان اور فیصل آباد کے رہائشی محمد شوکت کو موقع پر گرفتار کرلیا۔

اے این ایف لاہور نے پانچویں کار وائی میں علامہ اقبال انٹر نیشنل ائرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز نمبر PK-751 کے ذریعے ڈنمارک جانے والے فیصل آباد کے رہائشی افتخار قیوم نامی مسافر کی تلاشی کے دوران اس کے انڈرویئر سے 406 گرام ہیروئن برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔اے این ایف لاہور نے چھٹی کاروائی میں لاہور کے رہائشی بہادر علی کو ایک ٹوٹل پٹرول پمپ٬ نزد نین سکھ بس اسٹاپ ٬شیخو پورہ کے قریب سے گرفتار کر کے اسکے قبضے سے 6کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

اے این ایف لاہور نے ساتویں کاروائی کے دوران٬برطانیہ جانے والے ایک پارسل کولاہور کے ایک مقامی کوریئر سروس آفس سے قبضے میں لیکر اس میں چھپائی گئی 180 گرام ہیروئن برآمد کر لی ۔یہ ہیروئن بچوں کے کپڑے میں چھپائی گئی تھی ۔ آٹھویں کاروائی کے دوران ٬اے این ایف لاہور نے پشاور کے رہائشی ظفر خان اور لاہور کے رہائشی شہباز احمدکی تلاشی کے دوران ان کے ذاتی قبضے سے 10 کلو گرام ہیروئن برآمد ہونے پر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

اے این ایف پشاور نے کارخانومارکیٹ میں ایک کاروائی کے دوران چنیوٹ کے رہائشی محمد قاسم اور سرگودھا کے رہائشی تنویر احمد کو گرفتار کرلیا جنھوں نے اپنے پیٹ میں ہیروئن بھرے کیپسول کی موجودگی کا اعتراف کیا۔دوسری کاروائی کے دوران٬ اے این ایف پشاورروڈ چیک ٹیم نے دوران چیکنگ موٹر وے ٹول پلازہ٬ نوشہرہ کے قریب ایک ٹویوٹا کرولا کار نمبر LRL-8402 کو روک کر اس میں چھپائی گئی 3.6 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔

اس کاروائی میں سمگلر الطاف خان جو کہ خیبر ایجنسی کا رہائشی ہے گرفتار کر لیا گیا۔ تیسری کاروائی میں اے این ایف پشاورنے ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین میں سوار صوابی کے رہائشی محمد زادہ کے قبضے سے 1.150کلو گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ چوتھی کاروائی کے دوران ٬اے این ایف پشاور نے رحمان سی این جی٬ ہنگو روڈ٬ کوہاٹ سے ایک ٹویوٹا کرولا نمبر AHW-029روک کر اسکی تلاشی کے دوران 2.4کلو گرام افیون اور 12کلو گرام چرس برآمد کر کے کرم ایجنسی کے رہائشی3ملزمان مولا جان٬ عزیزالرحمان اور ناصر اللہ جان کو گرفتار کر لیا۔

پانچویں کاروائی میں اے این ایف پشاورروڈ چیک ٹیم دوران تلاشی موٹر وے ٹول پلازہ پشاور کے قریب ایک ہائی ایس وین نمبر LES-8192 کو روک اس میں موجود راولپنڈی کے رہائشی محمد اسرار نامی مسافر کے ذاتی قبضے سے 600گرام ہیروئن اور 600گرام افیون برآمد کر کے ملزم کوگرفتار کر لیا ۔ چھٹی کاروائی میں اے این ایف پشاورروڈ چیک ٹیم نے موٹر وے ٹول پلازہ نوشہرہ کے قریب ایک ہائی ایس ویں نمبر MNP-431کو روک کر 7.200کلوگرام چرس قبضے میں لیکر ہنگو کے رہائشی جہانزیب نامی ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

اے این ایف کراچی نے گل گوٹھ ٬کراچی میں واقع منشیات کی ایک آماجگاہ پر چھاپہ مار کر کراچی کے رہائشی ارشد خان نامی ملزم کو گرفتار کر لیا جس قبضے سے 1.150کلو گرام چرس برآمد کر ہوئی۔ دوسری کاروائی میں اے این ایف کراچی نے ٹوٹل پٹرول پمپ٬ سپر ہائی وے ٬کراچی پر کاروائی کے دوران پشاور کے رہائشی ارشد خان کے قبضے سے 2.100کلو گرام چرس برآ مد کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔

تیسری کاروائی کے دوران٬ اے این ایف کراچی نے میاں آٹو بھان روڈ ٬حیدر آباد میںکاروائی کے دوران میرپور خاص کے رہائشی مبارک نامی شخص کے قبضے سے 700گرام چرس بر آمد کر کے اسے موقع پر گرفتار کر لیا۔ چوتھی کاروائی کے دوران ٬اے این ایف کراچی نے یوسف گوٹھ ٬کراچی سے ایک سوزوکی کلٹس کار نمبر AFN-437کی تلاشی کے دوران175کلو گرام چرس برآمد کر لی۔

متعلقہ عنوان :